5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
تیرے بن لادن کی بھارتی ”کراچی“ میں عکس بندی
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی… بھارت میں بھارتی شہروں کے بارے میں تو سناجاتا ہے لیکن اگر بھارت میں کراچی کی موجودگی کی اطلاع دی جائے تو اسے سن کر یقینا حیرت ہوگی? مگر یہ ایک حقیقت ہے اور اس کا پس منظر یہ ہے کہ بالی وڈ ہدایت کاروں Walkwater اور ابھیشک شرما نے اپنی نئی آنے والی فلم ”تیر ے بن لادن“ کی عکس بندی کے لیے بھارتی شہروں میں کراچی شہر بناڈالا جہاں کاماحول، لوگوں کو رہن سہن اور زبان سب کچھ کراچی جیسا تھا?فلم تیر ے بن لادن کی عکس بندی ممبئی اور حیدرآباد دکن میں کی گئی جہاں کے ماحول اور حالات کی کراچی سے مماثلت پائی جاتی ہے?پاکستانی سنگر علی ظفر اس فلم میں ایک رپورٹر کا کردار ادا کررہے ہیں اور یہ فلم 16 جولائی کو ریلیز کی جائے گی?