5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
منگلا،تربیلا ڈیمز میں پانی کی سطح میں اضافہ
جنگ نیوز -
لاہور…محکمہ موسمیات کے مطابق منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 1149فٹ ہوگئی جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1392.18فٹ ہوگئی? رپورٹ کے مطابق منگلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ20لاکھ41ہزار ایکڑ فٹ اور تربیلا ڈیم میں قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 1لاکھ88ہزار ایکڑ فٹ ہے? منگلا ڈیم میں پانی کی آمد63ہزار181اور اخراج45ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد91ہزار اور اخراج95ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا?