تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

لاہور: جناح اسپتال کی سکیورٹی سخت، ایمرجنسی کھول دی گئی

جنگ نیوز -
لاہور…گذشتہ رات دہشت گردی کی واردات کے بعدجناح اسپتال میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے،عام مریضوں کے لئے بند ایمرجنسی کھول دی گئی جبکہ اسپتال کی حدود سے حراست میں لئے گئے مشکوک شخص کو رہا کردیاگیا?جناح اسپتال میں گزشتہ رات دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعداسپتال میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے? لیکن صبح سویرے ایک مرتبہ پھر اسپتال کی ایمرجنسی میں فائرنگ سے بھگدڑمچ گئی،تاہم معلوم ہواکہ ایک اہلکار کی گن کے چیمبر میں پھنسی ہوئی گولی کونکالنے کی کوشش میں غلطی سے ہوئی?اس کے تھوڑی دیر بعد ہی اسپتال میں ایک مشکوک باریش نوجوان کوحراست میں لے لیالیکن وہ بھی اسپتال میں کام کرنے والا مزدور نکلا?اسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی وارڈ کو عام مریضوں کے لیے تھوڑی دیرکیلئے بند کیا گیاہے? گزشتہ رات دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے اے ایس آئی اشتیاق سندھو،کانسٹیبل ذوالفقار، کانسٹیبل راشد، کانسٹیبل غلام احمد جبکہ زنیب بی بی کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس بھجوا دی گئیں ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.