5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
انسداد بریسٹ کینسر ویکسین ایک سال کے اندر متعارف کرانے کا فیصلہ
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی سائنسدانوں نے چھاتی کے سرطان سے بچاؤ کی ویکسین آزمائشی بنیادوں پر ایک سال کے اندر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے? سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ وہ خواتین جو 40سال کے بعد اس موذی مرض کا شکار ہوتی ہیں ،میں اس ویکسین کے استعمال سے مرض کا مکمل خاتمہ ہوجائے گا?اس ویکسین کے استعمال سے چھاتی کے سرطان کا موجب بننے والی ٹیومر کی نشونما کو روکا جاسکے گا?محققین کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ یہ ویکسین چھاتی کے سرطان سے اسی طرح تحفظ فراہم کرے گی جس طرح پولیو ویکسین بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھتی ہے? حیرت کی بات یہ ہے کہ اس ویکسین کو alpha-lactalbumin نامی پروٹین سے تیار کیا گیا ہے جو بریسٹ کینسر ٹیومر میں پایاجاتا ہے?