تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

عطا آبا دجھیل میں اضافہ ،پانی کے بہاؤ اور رساؤ سے نشیبی علاقوں میں تباہی

جنگ نیوز -
ہنزہ… گلگت ہنزہ سیکشن آج بھی سہ پہر چار بجے تک کھلا رہے گا?دوسری جانب موسم صاف ہونے کے باعث گلیشیر پگھل رہے ہیں اور عطاآباد جھیل کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے?انتظامیہ کی جانب سے آج شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن شام چار بجے تک کھول دی گئی ہے، جس پر ٹریفک رواں دواں ہے اور جو امدادی قافلے رک گئے تھے وہ بھی امدادی سامان لیکر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں? موسم صاف ہونے سے گلیشیر پگھلنے کے باعث جھیل کی سطح میں اضافہ ہورہا ہے اور جھیل کے رساؤ اور بہاؤ میں بھی اضافہ ہوا ہے?پانی کے بہاؤ اور رساؤ بڑھنے سے نشیبی علاقوں میں باغات اور فصلیں تبا ہ ہورہی ہیں، جہاں سے لوگوں کو جھیل کے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر خالی کرالیا گیا تھا?انتظامیہ کے مطابق صورتحال پوری طرح کنڑول میں ہے اور جھیل کی صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جارہا ہے?ہنزہ نگر اور گلگت کے درمیان تمام نشیبی علاقوں میں لوگوں کے داخلے پر اب بھی پابندی ہے? موسم صاف ہونے کے باعث ہیلی سروس بھی جاری ہے اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا کام جاری ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.