5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گرمی سے جھلستے عوام کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے بد حال
جنگ نیوز -
کراچی …گرمی سے جھلستے عوام کئی کئی گھنٹے بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سے مزید بد حال ہیں ? بلوچستان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ14سے16گھنٹے ہے جبکہ باقی صوبوں میں8 سے12 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے ?اندرون سندھ کے کئی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ?دن بھر لو چلنے سے بازاروں اور سڑکوں پر سناٹا رہتا ہے?شدید گرمی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ سے لوگ مزید پریشانی کا شکار ہیں?حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترجمان کے مطابق گڈو ،جام شورواور مظفر گڑھ گرڈ اسٹیشنوں کے بعض یونٹوں میں مرمت کا کام جاری ہے جس کی وجہ سے660 میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے? اس لئے شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے?بلوچستان میں نصیر آباد،جعفرآباد،سبی ، بولان اور گرد ونواح کے علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں ? شہری علاقوں میں بارہ اور دیہی علاقوں میں 14 سے16گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے چاولوں کے سیکڑوں کارخانے بند ہوگئے جس سے ہزاروں مزدور بے روزگار ہوگئے ہیں?وندرمیں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کے خلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور ریلی نکالی ?پنجاب میں ملتان ، ڈیرہ غازی خان،بہاول پور،بہاول نگر،فیصل آباد ،جھنگ ،گجرانوالا اور دیگر کے شہروں میں بھی موسم گرم ہے?شہری علاقوں میں آٹھ گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12سے 14 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے گھریلو اور تجارتی صارفین کو شدید پریشانی سے دو چار ہیں ?خیبرپختونخوا صوبے میں گرمی بڑھنے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے?کارروباری حضرات کا کہنا ہے کہ دن میں شدید گرمی کے دوران بجلی کی بندش سے کارروبار نہ ہونے کے برابر رہ گیا ہے اور بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے?