تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

جناح اسپتال میں زیرعلاج دہشت گرد کوٹ لکھپت جیل اسپتال منتقل

جنگ نیوز -
لاہور…جناح اسپتال میں زیرعلاج دہشت گردکوسخت سکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل کے اسپتال میں منتقل کردیاگیا،جبکہ اسپتال میں نصب سی سی کیمروں سے تاحال دہشت گردوں کا پتانہیں چلایاجاسکا ہے?گذشتہ رات دہشت گردی کی واردات کے بعدجناح اسپتال میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے،عام مریضوں کیلئے بند ایمرجنسی کھول دی گئی جبکہ اسپتال کی حدود سے حراست میں لئے گئے مشکوک شخص کو رہا کردیاگیا?علامہ اقبال میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر صلاح الدین کے مطابق دہشت گردوں نے زیرعلاج ساتھی تک پہنچنے کیلئے اسپتال کا غیرمعروف راستہ اختیار کیا،جبکہ اسپتال میں نصب سی سی کیمرہ میں محفوظ فوٹیج کے حصول میں مشکلات درپیش ہیں،جس کیلئے کیمرہ بنانے والی کمپنی سے کراچی میں رابطہ کیاگیا?پولیس ذرائع کا کہناہے کہ جناح اسپتال میں زیرعلاج دہشت گرد کو کوٹ لکھپت جیل کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا?جہاں جناح اسپتال کا طبی عملہ ہی دہشت گرد درویش معاذ کے علاج پرماموررہے گا?گزشتہ رات دہشت گردوں کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے اے ایس آئی اشتیاق سندھو، کانسٹیبل ذوالفقار، کانسٹیبل راشد، اورکانسٹیبل غلام احمد کی اجتماعی نمازجنازہ پولیس لائنز میں ادا کی گئی،جس میں اعلی? پولیس حکام شریک ہوئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.