تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

18 ویں ترمیم کیس:رضاربانی کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے کی اجازت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں18 ویں ترمیم کے کیس کی سماعت آج بھی جاری رہی ? عدالت نے آئینی اصلاحات کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضا ربانی کو پیش ہونیکی اجازت دے دی ہے ? سپریم کورٹ کا17 رکنی لارجر بنچ مقدمے کی سماعت کررہا ہے ? ججز کے تقرر سے متعلق درخواست دائر کرنیوالے ندیم احمد کے وکیل اکرم شیخ نے ابتدائی دلائل میں کہا کہ ٹیکسٹائل یا میڈیا کی پالیسی بدلنے سے پہلے متعلقہ اداروں اور افراد سے رائے لی گئی ، لیکن ججز تقرر پر عدلیہ سے رائے نہیں مانگی گئی جو بدنیتی ہے ?جسٹس آصف سعید نے ریمارکس میں کہا کہ پارلیمانی کمیٹی نے یہ کہیں نہیں کہا کہ عدلیہ کا موجودہ نظام ناکام ہوچکا ہے? جسٹس تصدق جیلانی نے وکیل سے پوچھا کہ کیا برطانیہ میں ججز تقرر کا طریقہ بدلنے سے پہلے عدلیہ سے پوچھا گیا یا پارلیمنٹ کو ججز تقرر کے عمل کا حصہ بنایا گیا ? چیف جسٹس نے اکرم شیخ سے سوال کیا کہ آئین کے آرٹیکل7میں ریاست کی تعریف میں عدلیہ شامل نہیں تو اس کا کیا مقصد تھا ?سپریم کورٹ نے اس مقدمہ میں گزشتہ روز جو شوکاز نوٹس جاری کیا تھا اس پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محموداے شیخ نے آج معافی نامہ بھی جمع کرایا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.