5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے حتمی انگلش ٹیم کا اعلان آج کیا جائیگا
جنگ نیوز -
جوہانسبرگ …فٹ بال ورلڈ کپ کیلئے حتمی انگلش ٹیم کا اعلان آج کیا جارہا ہے، دوسری جانب یوزے مرینہو اسپینش کلب ریال میڈرڈ کے کوچ بن گئے، انگلش ٹیم نے وارم اپ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ تو نہیں کیا مگر کوچ فیبیو کپیلو نے کہا ہے کہ موجودہ اسکواڈ میں سے انکو معلوم ہے کہ کون سے7 کھلاڑی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکیں گے?وہ آج انگلینڈ کے23 رکنی اسکواڈ کا اعلان کریں گے جو11 جون سے شروع ہونیوالے ورلڈ کپ میں شرکت کرے گا، ٹیم میں وین رونی ، اسٹیون جیرارڈ، جان ٹیری اور ریو فرڈیننڈ کے ساتھ ساتھ گیرتھ بیری اور مائیکل کیرک کی شمولیت کا امکان ہے?