5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کے ایس ای: مندی برقرار رہی تو کئی بروکریج ہاؤس نادہندہ ہوسکتے ہیں
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل مزید ایک دو روز تک برقرار رہا تو کئی بروکریج ہاوسیز مالیاتی مسائل کا شکار ہوسکتے ہیں?کراچی اسٹاک ایکس چینج کے سنیئر ممبران نعیم رفیع ، صدیق دلال اور فیصل رجب علی نے جیونیوز کو بتایا کہ کے ایس ای100انڈیکس میں ایک ماہ کے دوران1500سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوچکی ہے جس کی وجہ بروکریج ہاؤسز کا بینکوں سے قرض کی سہولت میں رکاوٹیں ہیں ? انہوں نے کہا کہ بینکس نے کئی بروکریج ہاؤسز کو منطور شدہ قرض کے اجرا کی سہولت واپس لے لی ہے جس کی وجہ سے ان کے حصص مارکیٹ میں فروخت ہورہے ہیں ?اسٹاک ممبران کا کہنا تھا کہ اگر سرکاری مالیاتی ادارے مارکیٹ کو اس سطح پر سپورٹ کرنے نہیں آئے اور مندی کی یہ شدت مزید ایک دو روز برقرار رہی تو مارکیٹ میں کئی بروکریج ہاؤسز مالی بحران یا نادہندگی کا شکار ہوسکتے ہیں ?