5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
چار بار کی چیمپئن بلجیم کی جسٹین ہینن فرنچ اوپن ٹینس سے باہرہوگئیں
جنگ نیوز -
پیرس …چار بار کی چیمپئن بلجیم کی جسٹین ہینن فرنچ اوپن ٹینس سے باہرہوگئیں،جبکہ مینز ایونٹ میں سیڈڈ کھلاڑیوں کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے? پیرس کے رولین گیروس میں آسٹریلیا کی سمانتھا اسٹوسر نے جسٹن ہینین کو تیسرے راؤنڈمیں شکست دے دی? میچ کا اسکور دو ? چھ ، چھ ? ایک ، چھ ? چار رہا?ایک اور میچ میں امریکا کی سرینا ولیمز نے اسرائیل کی شاہار پیر کو مات دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی? مینز ایونٹ کے سیڈ نمبر دورافیل ندال نے برازیلین کھلاڑی تھامس بیلوچی کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ ? دو ، سات ? پانچ اور چھ ? چار سے ہرا دیا? تھرڈ سیڈ نوواک جوکووچ نے بھی اپنا میچ جیت لیا?انہوں نے سربیا کے رابی گنیپری کو شکست دی?