5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
نوازشریف کا جھوٹ پکڑنے والی مشین پر ٹیسٹ کرایا جائے، درخواست گزار
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے فل بنچ نے مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی تاحیات نااہلی کے لئے دائر درخواست کی سماعت16جون تک ملتوی کردی ? درخواست گذارکا کہنا ہے کہ نواز شریف کا جھوٹ پکڑنے والی مشین سے ٹیسٹ کرایاجائے تووہ کیس واپس لے لیں گے?بیرسٹر اقبال جعفری نے نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے لئے درخواست 1990میں دائر کی تھی ? درخواست میں موقف اختیارکیاگیاہے کہ نواز شریف سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث رہے ہیں جبکہ انہوں نے اپناسرمایہ بیرون ملک منتقل کیا اس لئے انہیں مستقل طور پر کسی بھی عوامی عہدے کے لئے ناہل قرار دیا جائے ?درخواست گذاراقبال جعفری نے عدالت سے استدعاکی ہے کہ جھوٹ پکڑنے والی پولی گرافک مشین کے ذریعے میاں نوازشریف کا جھوٹ سچ معلوم کیاجائے تووہ نوازشریف کے خلاف کیس واپس لے لیں گے?