5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
وزیراعظم گیلانی اسپین اور بلجیم کے4 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، اسپین اور بلجیم کے4روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں ?وزیراعظم دورے کے پہلے مرحلے میں اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ جائیں گے ? میڈرڈ میں وہ اسپین کے بادشاہ جان کارلوس اور وزیراعظم جوز لوئی زپاٹریو سے ملاقاتیں کریں گے ? وزیراعظم گیلانی دورے کے دوسرے مرحلے میں کل بلجیم کے دارالحکومت برسلز جائیں گے اور دوسری پاک ، یورپی یونین سربراہ کانفرنس میں شرکت کریں گے ، وزیر اعظم نیٹو کے ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ اور تنظیم کی کونسل سے خطاب بھی کریں گے ?