5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
بی این پی کی اپیل پر کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال
جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان نیشنل پارٹی کی اپیل پرپارٹی کارکن کی ہلاکت اور گرفتاریوں کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے?بلوچستان نیشنل پارٹی کی کال پر ہونیوالی شٹرڈاون ہڑتال کی حمایت بی این ایم،بی ایس اواوردیگر قوم پرست پارٹیوں نے بھی کی ہے? شٹرڈاؤن کے موقع پرشہرکے اہم کاروباری مرکز اوردکانیں بندہیں جبکہ ٹریفک بھی معمول سے کم ہے پولیس نے اس موقع پر سخت حفاظتی اقدامات کئے ہیں اورشہر کی شاہراہوں اور اہم تجارتی مرکز پرپولیس اورایف سی کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے?کوئٹہ کے علاوہ مستونگ ،قلات، خضدار، آواران، نوشکی، مچھ، ڈھاڈر،پنجگور،سوراب اوردیگرشہروں میں بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے?