تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

طلعت حسین اور ان کے ساتھی سے متعلق آج اچھی خبر ملے گی، رحمن ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانی صحافی طلعت حسین اور ان کے ساتھی کے زندہ ہونے کی تصدیق ہو گئی ہے، امید ہے آج شام تک اچھی خبر مل جائیگی ?رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انٹر پول کے سیکرٹری جنرل ، اسرائیل سے طلعت حسین اور دیگرکی واپسی میں ذاتی کوشش کر رہے ہیں? رحمان ملک نے بتایا کہ طلعت حسین اور ان کے ساتھی کی شناخت اور پاسپورٹ کی تصدیق کا عمل مکمل ہوگیاہے،اب انہیں واپس لانے کا عمل جاری ہے? وزیر داخلہ نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم،طلعت حسین کی واپسی میں ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں اور وزارت داخلہ اسے کل وقتی ٹاسک کے طور پر نبھا رہی ہے?رحمان ملک نے بتایا کہ اس معاملہ پر امریکا میں پاکستان کے سفیر اور اسلام آباد میں امریکی سفیر سے بھی ان کی بات ہوئی ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.