تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسرائیل غزہ پر بھرپور حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ،ایرانی صدر

جنگ نیوز -
ایلام …ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے خبر دار کیا ہے کہ اسرائیل غزہ پر بھرپور حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے ? ایرانی صدر نے ایلام شہر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی حملے کی منصوبہ بندی کے بارے میں ایران کے پاس مصدقہ اطلاع ہے ? انہوں نے کہا کہ اسرائیلی کی جانب سے غزہ پر نئے حملے کی منصوبہ بندی کا مقصد ماضی کی شکستوں کا بدلہ لینا ہے ?ایرانی صدر نے اسرائیلی حکومت کو خبردار کیا کہ اگر اب اس نے غزہ کے کسی علاقے پر جارحیت کی تو علاقائی ممالک کے غیض و غضب کا طوفان اسرائیل کو جڑ سے اکھاڑ پھینکے گا ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.