5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
ایس ای سی پی کی سرمایہ کاروں کو قانون میں حاصل تحفظ کم کرنے کی تجویز
جنگ نیوز -
کراچی …سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پالیسی بورڈ نے1997 کے قانون میں ترمیم پیش کی ہے جس کے ذریعے سرمایہ کاروں کو قانون میں مہیا تحفظ کم ہو جائے گا?جیو نیوز نے نئے مجوزہ قانون کا مسودہ حاصل کر لیا ہے جس کے مطابق آئندہ بجٹ کے ساتھ فنانس بل کے ذریعے خاموشی سے اسے پاس کروایا جا رہا ہے? منظور ہونے کے بعد نیا قانون ایس ای سی پی پالیسی بورڈ اور ایس ای سی پی کے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی انتہائی مشکل بنا دے گا?موجودہ ایس ای سی پی قوانین کی دفعہ42 ای کے تحت سرکاری افسران کو فرائض کی ادائیگی میں نیک نیتی پر مبنی کئے گئے اعمال میں تحفظ دیتی ہے جب کہ نیک نیتی اورثبوت کا ذمہ دارمتعلقہ افسر پر ڈالا گیا ہے?مجوزہ قانون کی دفعہ35کے تحت پالیسی بورڈ کے ممبران کوتحفظ فراہم کرتی ہے ?