تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

تخت بھائی :لوند خوڑ بازار کے چوکیدار کوقتل کردیاگیا

جنگ نیوز -
تخت بھائی …تخت بھائی کے علاقہ لوند خوڑ بازار کے چوکیدار کو رات گئے نامعلوم افراد نے قتل کردیا? دکانداروں اور اہل علاقہ نے واقعہ کے خلاف احتجاج کیا?پولیس کے مطابق لوند خوڑ بازار کے چوکیدار کو نامعلوم افراد نے رات گئے فائرنگ کرکے قتل کردیا? دکانداروں نے واقعہ کے خلاف احتجاجا دکانیں بند اور نعش سڑک پر رکھ کر نعرہ بازی کی? مظاہرین نے پولیس سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.