5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
گھوٹکی ،اندھی ڈولفن کو ریسکیو آپریشن کے بعددریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا
جنگ نیوز -
گھوٹکی میں نہر میں آنے والی اندھی ڈولفن کو ریسکیو آپریشن کے بعد دوبارہ دریائے سندھ میں چھوڑ دیا گیا ?ڈپٹی کنزرویٹیو وائلڈ لائف غلام محمدگڈانی کے مطابق گڈو بیراج سے نکلنے والی ایک انڈس ڈولفن نہر غازی باغ کے بعد مچھڑی مائنر میں پہنچ گئی??دیہاتیوں کی اطلاع پرمحکمہ وائلد لائف کے اہلکاروں نے ریسکیو آپریشن کر کے اس اندھی ڈولفن کوبچا لیا اور سکھر بیراج میں چھوڑدیا گیا??محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق ڈولفن کی عمر ڈیڑھ سال اور وزن بارہ کلو ہے?دریا میں پانی کم ہونے کی وجہ سے اندھی ڈولفن خوراک کی تلاش میں چھوٹی نہروں میں چلی جاتی ہیں جہاں ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں ?