5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عطا آباد جھیل میں اضافہ جاری،گلمت اور پھسوکے مزید نشیبی علاقے زیر آب
جنگ نیوز -
ہنزہ …عطا آباد جھیل میں پانی کی سطح بلند ہورہی ہے، مناسب مقدار میں پانی کا اخراج نہ ہونے سے تحصیل گوجال کے علاقے گلمت اور پھسو میں مزید نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں،ہنزہ میں آج موسم صاف ہے ? دھوپ تیز ہونے کی وجہ سے گلیشیرز پگھلنے کے سبب جھیل میں پانی کی سطح بڑھ رہی ہے ? رساؤ اور اسپل وے کے ذریعے مجموعی طور پر جھیل سے800 کیوسک پانی کا اخراج ہورہا ہے? پانی کی آمد زیادہ اور اخراج کم ہونے سے تحصیل گوجال میں گلمت اور پھسو کے مزید نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں? انتظامیہ کے مطابق صورتحال پوری طرح کنٹرول میں ہے اور جھیل کی صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جارہا ہے?نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر اور سیکریڑی گلگت بلتستان آصف بلال لودھی کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر تحصیل گوجال کے دو ہزار311 گھرانوں کو ایک ماہ کا راشن فراہم کردیا گیاہے? آج پانچ ہیلی کاپٹروں کی37 پروازوں کے ذریعے امدادی سامان تحصیل گوجال کے مختلف علاقوں میں پہنچایا جارہا ہے?شاہراہ قراقرم گلگت ہنزہ سیکشن شام چار بجے تک کھلا رہے گا جس پر ٹریفک رواں دواں ہے ? جو امدادی قافلے شاہراہ کی بندش کی وجہ سے رک گئے تھے وہ بھی سامان لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ?ہنزہ نگر اور گلگت کے درمیان تمام نشیبی علاقوں میں لوگوں کے داخلے پر اب بھی پابندی ہے?