تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

کرینہ فلم"ہیروئن"کیلیے اداکاراؤں کی اداکاری کا مشاہدہ کریں گی

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی ووڈ کی صفِ اوّل کی اداکارہ کرینہ کپور معروف ہدایتکار مدُھر بھنڈارکر کی نئی آنے والی فلم"ہیروئن" میں مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی جس کی شوٹنگ اس سال کے آخر میں شروع ہوگی?فلم"ہیروئن"میں اپنے کردار کو کامیابی سے نبھانے کے لیے کرینہ ہالی ووڈ کی لیجنڈری اداکاراؤں کے مختصرحصوں پر مشتمل3گھنٹے کی ڈاکیومنٹری فلم دیکھیں گی? ہدایتکار مدھر بھنڈارکر جو فلم کی کہانی کے ہر جز کو گہرائی میں جاکر عکسبند کروانے کے حامی ہیں اس فلم میں کرینہ کو ان کے کردار سے اچھے طریقے سے متعارف کروانے کے لیے نت نئے راستے اختیار کررہے ہیں?مدھر نے کرینہ کے لیے ہالی ووڈ کی پُرکشش اور لیجنڈری اداکاراؤں مارلن منرو،ایلزبتھ ٹیلر،ایوا گارڈنراور ووین لی کے حوالوں پر مبنی مختلف فلموں سے ان اداکاراؤں کے حصے جوڑ کر ایک تین گھنٹے کی ڈاکیومنٹری تیار کی ہے جس سے کرینہ اپنے کردار کے لیے معاونت حاصل کریں گی?کرینہ جو آجکل فلم Golmaal 3اور شاہ رُخ خان کی فلمRA 1کی شوٹنگ میں مصروف ہیں فی الحال تو یہ ڈاکیومنٹری دیکھنے کے لیے فارغ نہیں ہیں اور وہ متوقع طور پر ستمبر اکتوبر میں اپنی ان دو فلموں سے فارغ ہوکر ہی یہ ڈاکیومنٹری دیکھ پائیں گی?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.