تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

راولپنڈی میں گراؤنڈز کم ہونے سے فٹبال کوفروغ نہیں مل رہا ،ایاز بٹ

جنگ نیوز -
کراچی …شکیل یامین کانگا … پاکستان فٹ بال ٹیم کے سابق کھلاڑی اور کے آر ایل کے منیجر محمد ایاز بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان میں فٹ بال کا کھیل وقت کے ساتھ ساتھ ترقی کی جانب گامزن ہے، ورلڈ کپ فٹ بال کے قریب آتے ہی اس ہر ایک کی نظریں اس ایونٹ کی جانب مرکوز ہوجاتی ہیں، جدید دور میں اس کے میچز براہ راست دکھائے جاتے ہیں جبکہ پرانے وقتوں میں ہمیں پرانی خبریں سنے کو ملتیں تھیں، کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی بہ نسبت راولپنڈی میں فٹ بال کے گراؤنڈز کم ہونے کی وجہ سے یہاں فٹ بال کی وہ سرگرمیاں نہیں ہیں جو دیگر بڑے شہروں میں ہیں? اس بات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی سے جنگ سے باتیں کرتے ہوئے کیا? انہوں نے بتایا کہ اسلام آباد میں سی ڈی اے نے کئی گراؤنڈز بنائے ہیں جہاں فٹ بال کی سرگرمیاں کافی بڑھی ہیں لیکن راولپنڈی میں کے آر ایل، آرمی اور نیوی کے گراؤنڈ میں عام کھلاڑیوں کو جانے کی اجازت نہیں ہے? اس وجہ سے یہاں صرف محلوں اور گلیوں میں بچے اور نوجوان اپنا شوق پورا کرتے ہیں، ایاز بٹ نے بتایا کہ میری ہمیشہ سے پسندیدہ ٹیم برازیل رہی ہے اس کا اٹیک اور ڈیفنس دونوں انتہائی شاندار ہے، دونوں ونگز اپنے اپنے کام بحسن و خوبی پورا کرتے ہیں، ٹیم کی مجموعی کارکردگی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے? اس کے کھلاڑیوں کی گیند پر گرفت واقعی کمال کی ہوتی ہے? وارم اپ میچ میں امریکا کے خلاف پندرہ منٹ میں دو گول کرکے اس نے ورلڈ کپ میں اپنے خطرناک عزائم کا اظہار کردیا ہے? مین راؤنڈ میں 32 ٹیمیں اور بھی ہیں لیکن برازیل کی ٹیم ہمیشہ ورلڈ کپ میں سب سے آگے نظر آتی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.