5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور:یوسف گھرکی اورملک ریاض کی اہلیت کیخلاف درخواستوں پر سماعت
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پنجاب کے وزیربرائے انفارمیشن ٹیکنالوجی فاروق یوسف گھرکی اورمسلم لیگ(ن)کے رکن قومی اسمبلی ملک ریاض احمدکی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر کارروائی ملتوی کردی ہے? پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی اورانفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیرفاروق یوسف گھرکی کیخلاف رخواست ایک شہری افتخار احمد نے دائرکی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فاروق یوسف گھرکی نے1990 میں میٹرک کا امتحان دیا اور92 میں بی اے کی ڈگری پر الیکشن میں حصہ لیا،جس سے معلوم ہوتاہے کہ ان کی ڈگری جعلی ہے? عدالت نے سماعت کے بعد کارروائی اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ?ایک اور کیس میں لاہورہائی کورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے لاہورسے مسلم لیگ ن کے ایم این اے ملک ریاض کی نااہلی کے معاملے پر کاروائی7جون تک ملتوی کردی?ایم این اے ملک ریاض کی ڈگری متروکہ وقف املاک بورڈکے چیئرمین کے آصف ہاشمی نے چیلنج کررکھی ہے?