تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

وزن کم کرنے والی ادویات گردے کے نقصان کا سبب بن سکتی ہیں

جنگ نیوز -
میامی…سی ایم ڈی…ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزن کم کرنے والی ادویات گردے کو نقصان پہنچانے کا سبب بن سکتی ہیں?فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کرنے والے مریضوں کو چاہیے کہ وہ اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں? رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسے افراد جو وزن کم کرنے والی ادویات استعمال کررہے ہیں ، کے گردے میں اگر کسی قسم کی تکلیف یا جسم میں کھجلی ہو،چہرے یا آنکھوں کی رنگت پیلی پڑجائے ، Urine کا رنگ گہراہو جائے اور Stool کا رنگ ہلکا پڑجائے تو انہیں ایسی ادویات کا استعمال فوری طور پر ترک کردینا چاہیے? رپورٹ میں یہ بھی تاکید کی گئی ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے کسی بھی طریقے کو ہیلتھ کیئر ورکرز کی نگرانی میں ہی اختیار کیا جانا چاہیے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.