5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
سلامتی کونسل اجلاس:اسرائیلی جارحیت پر شدید احتجاج، امریکا کا روایتی ردعمل
جنگ نیوز -
نیویارک / واشنگٹن… اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے محصورین غزہ کیلئے امداد لے جانیوالے فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی بین الاقوامی سطح پر شفاف تحقیقات کرانے، گرفتار کئے گئے تمام افراد کی فوری رہائی اور غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کردیا ہے? سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ترکی اور لبنان کی درخواستوں پر بلایا گیا?ہنگامی اجلاس میں ترکی اور فرانس کے نمائندوں نے غزہ کی ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے? ترک وزیر خارجہ احمد داؤد نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے اسرائیل نے تمام اقدار کو پامال کرتے ہوئے سنگین جرم کا ارتکاب کیا ہے اوروہ اپنی قانونی حیثیت کھو چکا ہے،عالمی برادری اسرائیل کے خلاف کارروائی کرے? فرانسیسی مندوب نے بھی فریڈم فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی آزادنہ تحقیقات کا مطالبہ کیا، فلسطینی مبصر نے اسرائیلی جارحیت کو جنگی جرم قرار دیا? امریکی مندوب الجینڈرو ولف نے کہا کہ اسرائیل واقعے کی تحقیقات کرائے?اسرائیلی مندوب ڈینیل کارمن نے ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ کی ناکہ بندی اور اسرائیلی جارحیت کو درست قرار دینے کی کوشش کی?ہنگامی اجلاس کے بعد سلامتی کونسل کی طرف سے جاری ہونیوالے اعلامیہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی ہے اور پکڑی گئی چھ کشتیوں کو چھوڑنے کے ساتھ ساتھ واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اسرائیل سے کہا گیا ہے کہ وہ گرفتار کئے گئے تمام افراد کو فوری طور پر رہا کردے? دوسری جانب اسرائیل کے سب سے بڑے اتحادی امریکا نے ابھی تک حملے پر محتاط ردعمل ظاہر کیا ہے اور اپنے بیان میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرنے پر اکتفا کیا ہے اور اسرائیل کیخلاف کس قسم کے مذہبی بیان سے گریز کیا ہے ?وائٹ ہاؤس کے ترجمان بل فرٹن نے واشنگٹن میں ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکا کو اسرائیل حملے میں جانی نقصان پر انتہائی افسوس ہے تاہم وہ اس سلسلے میں تفصیلات کا انتظار کررہا ہے ? اسرائیلی فوجی حملے کے نتیجے میں رضا کاروں کی ہلاکت کیخلاف تیل ابیب اور نیویارک سمیت دنیا بھر میں زبردست احتجاجی مظاہرے جاری ہیں صیہونی بربریت پر خود اسرائیلی شہری بھی دارالحکومت تل ابیب سمیت مقبوضہ بیت المقدس کی سڑکوں پر نکل آئے مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں نے شدید احتجاج کیا امریکی عوام نے بھی کسی سے پیچھے نہ رہے? نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے مختلف مذہب سے تعلق رکھنے والے سیکڑوں مظاہرین نے اسرائیل کے احتساب کا مطالبہ کیا? ترکی کے دارالحکومت انقرہ اور استنبول میں ہزاروں افراد نے اسرائیل کیخلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا? بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو میں ترک طالبعلموں نے فریڈم فوٹیلا پر حملے کی شدید مذمت اور احتجاج کیا لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اقوام متحدہ کے دفاتر کے باہر پناہ گزینوں کے کیمپوں میں اسرائیلی فوج کیخلاف مظاہرہ کیا گیا پاکستان ، سپین ، مراکش ، سویڈن ، فرانس یونان ، مصر ، برطانیہ ، شام اور لیبیا سمیت دیگر ممالک کی عوام نے بھی اسرائیلی بربریت پر اپنے غم وغصے کا اظہار کیا ?