تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

چمن :کمانڈر سدرن کمانڈکا پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ

جنگ نیوز -
چمن …کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل جاوید ضیا نے چمن میں پاک افغان سرحد پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ? فرنٹیئر کور کے آئی جی نے انہیں سرحد کی صورتحال پر بریفنگ دی ?ایف سی ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل جاوید ضیا سدرن کمانڈ کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار آج ایک روزہ دورے پر چمن پہنچے ? انہوں نے پاک افغان سرحد کاتفصیلی دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر فوجی جوانوں سے ملاقات کی ? باب دوستی گیٹ پر آئی جی ایف سی میجر جنرل سلیم نواز نے انہیں پاک افغان سرحد پر آمدورفت اور سرحد پار نیٹو فورسز کے اقدامات سے آگاہ کیا ? دورے کے موقع پر پاک افغان سرحد مکمل طور پر سیل کردی گئی اور نیٹو سپلائی سمیت ہر قسم کی تجارت بھی معطل رہی ?چمن کی مختلف شاہراہیں بھی آمدورفت کیلئے بند کردی گئی تھیں جس سے شہر میں شدید ٹریفک جام رہا?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.