5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
18ویں ترمیم کیس کی سماعت کل تک ملتوی
جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے18ویں ترمیم کے مقدمہ میں آئینی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کے سربراہ سینیٹر رضا ربانی کو پیش ہونیکی اجازت دے دی ہے? مقدمہ کے ایک درخواست گزار وکیل اکرم شیخ نے کہا ہے کہ ججز تقرر کی آئینی ترمیم ، بدنیتی پر مبنی اقدام ہے ?سپریم کورٹ کے17 رکنی لارجر بینچ نے مقدمے کی سماعت کی تو ججز کے تقرر سے متعلق درخواست گزار کے وکیل اکرم شیخ نے دلائل دیئے?انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل یا میڈیا کی پالیسی بدلنے سے پہلے متعلقہ اداروں اور افراد سے رائے لی گئی لیکن ججز تقرر پر عدلیہ سے رائے نہیں لی گئی?جسٹس تصدق جیلانی نے پوچھا کہ کیا برطانیہ میں ججز تقرر کا طریقہ بدلنے سے پہلے عدلیہ سے پوچھا گیا یا پارلے منٹ کو ججز تقرر کے عمل کا حصہ بنایا گیا ؟?سپریم کورٹ نے مقدمہ میں عدالت کو گمراہ کرنے پر گزشتہ روز جو شوکاز نوٹس جاری کئے اس پر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ محمود اے شیخ نے آج معافی نامہ جمع کروایا? وفاق کے وکیل ڈاکٹر باسط نے جواب کیلئے دوہفتے کی مہلت مانگی تاہم عدالت نے انہیں3 جون تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت کل تک کیلئے ملتوی کر دی ?