تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسرائیلی جارحیت پر ملتان ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کی احتجاجی ریلی

جنگ نیوز -
ملتان …ملتان ڈسٹرکٹ بار کے وکلا نے غزہ میں امدادی سامان کے جہاز پر حملہ کرنے اور اسے یرغمال بنانے پر احتجاجی ریلی نکالی?وکلا کی جانب سے یہ احتجاجی ریلی ڈسٹرکٹ کورٹ سے نکالی گئی جو چوک کچہری پنہچی?ریلی کے شرکا نے پلے کارڈز اور بنیرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے ?مظاہرین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت بڑھتی جا رہی ہے ?اسرائیلی افواج نے امدادی سامان کے جہاز کو بھی یرغمال بنا رکھا ہے جن میں معروف پاکستانی صحافی طلعت حسین سمیت دو اور پاکستانی بھی اس جہاز میں سوار ہیں جس کی وکلا برادری پر زور مذمت کرتی ہے?وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنے سفارتی تعلقات کا استعمال کرے اور پاکستانی افراد کو اور سیکڑوں فلسطنیوں کو اسرائیلی قید سے رہائی دلائے?تاہم بعد میں وکلا پر امن طور پر منتشر ہو گئے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.