5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور:جناح اسپتال پر ہونے والے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری
جنگ نیوز -
لاہور…جناح اسپتال انتظامیہ نے پیر کی رات کو پیش آنیوالے دہشت گردی کے واقعے کی کلوز سرکٹ کیمرہ فوٹیج میڈیا کو جاری کردی ہے?جناح اسپتال انتظامیہ کی جاری کردہ سی سی کیمرے کی فوٹیج کے مطابق حملہ11بج کر31منٹ پر ہوا، اور دہشت گردوں نے انتہائی نگہداشت وارڈ میں اپنے ساتھی تک پہنچنے کیلئے عقبی راستہ اختیارکیا?سرجیکل یونٹ فورمیں نصب کیمرے میں دیکھاجاسکتاہے کہ حملہ آوروں نے وارڈمیں داخل ہوتے ہی فائرنگ کردی جسکے بعد لوگ اپنی جان بچاکرسرجیکل یونٹ کی جانب بھاگتے ہیں?ان میں ایک بندوق بردارپولیس اہلکار بھی شامل ہے جوپہلے دروازے کی آڑلیتاہے اورپھروہاں سے بھاگ نکلنے میں ہی عافیت سمجھتاہے، فوٹیج میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد بھی دیکھے جاسکتے ہیں جو زخموں سے کراہ رہے ہیں لیکن جائے وقوعہ سے نکل نہیں پارہے?