تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

نئے بجٹ میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی بھر پور مخالفت کی جائے گی، چوہدری نثار

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . . .قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی نے کہا ہے کہ نئے بجٹ میں بھر پور اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس کی مخالفت کی جائیگی ? چوہدری نثارعلی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ حکومت اپنی غلطیوں اور گناہوں کو چھپانے کے لئے تصادم کی پالیسی اپنارہی ہے?انہوں نے کہا کہ حکومت نے پالیسی نہ بدلی تو پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی ، عوامی اور جمہوری رد عمل کیلئے تیار ہوجائے? ہزارہ ڈویژن میں احتجاج پر انہوں نے کہا کہ نیا صوبہ بنانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو مسلم لیگ نون اس کی حمایت کرے گی ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.