تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

زرداری اورفہمیدہ مرزا کی اراضی کیلئے بلوچستان کا پانی روکا جارہاہے، جان جمالی

جنگ نیوز -
اسلام آباد. . . . . . .سینیٹ کے ڈپٹی چیئرمین جان محمد جمالی نے الزام عائد کیا ہے کہ صدر آصف زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی زرعی اراضی کیلئے سکھر بیراج سے بلوچستان کے حصے کا پانی روکا جا رہا ہے ? جان محمد جمالی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ارسا کی واضح ہدایات کے باوجود سندھ سے بلوچستان کو دس ہزار کیوسک پانی نہیں دیا جا رہا? انہوں نے کہا کہ سکھر بیراج میں پچاس ہزار کیوسک پانی آتا ہے اور بلوچستان کو صرف تین ہزار کیوسک دیا جا رہا ہے? انہوں نے پانی کا تنازعہ حل کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سکھر بیراج سے لیفٹ بنک نہروں کو زیادہ اور رائٹ بنک کو کم پانی دیا جا رہا ہے ?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.