5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:پرانا گولی مار اور لیاری ندی سے دو لاشیں برآمد
جنگ نیوز - کراچی کے علاقے پرانا گولیمار اور لیاری ندی سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں شاہ فیصل کالونی ندی کی لاش سے35 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، لیکن مقتول کی جیب سے کوئی ایسی چیز برآمد نہیں ہوئی جس کے ذریعے اس کی شناخت کو ممکن بنایا جاسکے۔ پولیس کے مطابق رضویہ تھانے کی حدود میں لسبیلہ ندی کے قریب ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی،جس کی شناخت 28 سالہ قاسم ولد عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے،مقتول پرانا گولیمار کے علاقے کا رہائشی تھا۔