5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
مائیکل جیکسن کے ذاتی معالج ان کی پہلی برسی پر مقبرے پر حاضری دینگے
جنگ نیوز -
لاس اینجلس آنجہانی پاپ اسٹار مائیکل جیکسن کی موت کے مبیّنہ ذمے دار اور ان کے ذاتی معالجDr. Conrad Murray ان کی پہلی برسی پر ان کے مقبرے پر حاضری دینے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں?امریکہ کے ایک مقبول روزنامہ اخبار کے مطابقForest Hillsمیں قائم مائیکل کے مقبرے پر37سالہ Conrad کی یہ پہلی حاضری نہیں ہوگی بلکہ وہ اکثر علی الصبح ان کے مقبرے پر جاتے رہتے ہیں?واضح رہے کہ Conradپر یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے مائیکل کو ایسی ادویات دیں تھیں جو بعدِ ازاں ان کی موت کا سبب بن گئی تھیں?