تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

مونگ پھلیاں چُراتے کبوتر کوننھی گلہری نے مار بھگایا

جنگ نیوز -
نیو یارک. . . . . . .محنت سے جمع کیے گئے کھانے پر اگر کوئی اور ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کرے تو غصے کی کوئی حد نہیں رہتی اور شاید گلہری بھی اسی لیے آپے سے باہر نظر آرہی ہے?سرمئی رنگ کی یہ گلہری اپنے کھانے کے لیے سجائے گئے اخروٹ اور مونگ پھلیاں ذرا دیر کو چھوڑ کر گئی تو ایک کبوتر نے اس پر ہاتھ صاف کرنے کی کوشش کی?یہ منظر دیکھ کر گلہری اپنے دونوں ہاتھوں کے پنجے کھولے کبوتر پر جھپٹنے کو دوڑی تو بیچارے کبوتر نے اُڑنے میں ہی عافیت جانی?واضح رہے کہ عام گلہریوں کی نسبت سرمئی گلہریاں زیادہ جارحانہ ہوتی ہیں اور ان پر ہمیشہ سے دوسرے پرندوں کا دانہ دنکا چُرانے کی تہمت لگتی ہے اور ممکن ہے کہ بیچارا کبوتر بھی اپنا کھانا واپس لینے ہی آیا ہو?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.