5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی اسٹاک : دوسرے روز بھی مندی،انڈیکس 5ماہ کی کم ترین سطح پر
جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . . .کراچی اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل دوسرے روز بھی مندی رہی اور انڈیکس پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا ?منگل کو کاروبارکا آغاز منفی ہوا اور یہ رحجان تمام دن ہی جاری رہا?ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس نو ہزار164 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم اوجی ڈی سی ایل میں خریداری نے اسے مزید گرواٹ سے بچالیا?کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس32پوائنٹس کمی کے بعد نوہزار294پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کاروباری حجم نو کروڑ شیئرز رہا ?منگل کوسب سے زیادہ کام جہانگیر صدیقی کمپنی کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت74 پیسے کمی کے بعددس روپے25 پیسے ہوگئی ?دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس61 پوائنٹس کمی کے بعد نو ہزار182پوائنٹس پر بند ہوا?تجزیہ کاروں کے مطابق مندی کی یہ شدت بجٹ کے اعلان تک برقرار رہ سکتی ہے ?