تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

روپیہ دباؤ کا شکار، ڈالر 85روپے 45پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

جنگ نیوز -
کراچی …انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ بدستور دباؤ کا شکار،ڈالر85 روپے 45 پیسے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا?فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کا کہنا ہے درآمد کنندگان کی جانب سے بلوں کی ادائیگیوں کیلئے ڈالر کی خریداری جاری ہے اور آج 12 کروڑ50 لاکھ ڈالر کی خریداری کی گئی جس کی وجہ سے روپیہ نئی کم ترین سطح پر پہنچ گیاہے?انٹربینک مارکیٹ کے اختتام پر روپے کے مقابلے میں ڈالر پانچ پیسے اضافے کے ساتھ85 روپے45 پیسے کی نئی بلندی پر پہنچ گیا?ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر تقریباً16 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کے باوجود روپے کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے جو غیر ملکی قرضوں میں اضافے کے باعث بنے گا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.