تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

آل کراچی تاجر اتحاد کے وفد کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی…آل کراچی تاجراتحاد کے 26رکنی وفد نے الائنس آف مارکیٹ ایسوسی ایشنز کراچی کے چیئرمین عتیق میر کی سربراہی میں خورشید بیگم میموریل ہال عزیزآبادمیں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان سیدشعیب احمدبخاری اور سیف یار خان سے ملاقات کی?اس موقع پر حق پرست ارکان اسمبلی وسیم اختر، خواجہ سہیل منصور اور امام الدین شہزاد بھی موجود تھے ? تاجر برادری کے وفد نے ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان کو ویلیو ایڈڈ ٹیکس( VAT) کے نفاذ سے تاجر برادری میں پائی جانے والی بے چینی سے آگاہ کیا اوراس پراپنے شدید تحفظات کااظہار کیا?انہوں نے بتایا کہ ویلیو ایڈڈ ٹیکس (VAT)کے نفاذ سے اشیاء صرف کی قیمتوں میں اضافے سمیت مہنگائی میں کئی گناہ اضافہ ہوجائے گا جس کی کوئی بھی ذی شعور انسان حمایت نہیں کرسکتا?ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان نے تاجر برادری کے وفد کی گزارشات کو توجہ سے سنا اورانہیں یقین دلایاکہ حق پرست نمائندے عوامی خواہشات اور امنگوں کومدنظررکھتے ہوئے ہرسطح پراپناکرداراداکریں گے?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.