5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
رواں سال اسٹیل ملز کو خود کفیل ادارہ بنا دیا جائے گا ،میر ہزار بجارانی
جنگ نیوز -
ٹیکسلا…وفاقی وزیر صنعت و تجارت میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ رواں سال اسٹیل ملز کو خسارے سے نکال کر خود کفیل ادارہ بنا دیا جائے گا اور اسے نجکاری کی فہرست سے نکالنے کے لیے سمری جلد وزیراعظم کو بھجوائی جائے گی?ہیوی مکینکل کمپلیکس ٹیکسلا کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار میر ہزار خان بجارانی نے کہا کہ اسٹیل ملز ایک قومی ادارہ ہے اور اسے منافع بخش بنانے کے لیے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں ? انہوں نے کہا کہ ہیوی مکینکل کمپلیکس کی کارکرگی اور پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اس کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا ? ان کا کہنا تھا کہ ہیوی مکینکل کمپلیکس میں تیار کی جانے والی مشینری برآمد بھی کی جا رہی ہے جبکہ رواں مالی سال کے دوران اسے ہیوی میکینکل کمپلیکس کو تین ارب روپے کا منافع ہوا ہے ?اس موقع پر ہیوی میکینکل کمپلیکس کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اشرف بٹ نے بتایا کہ2500 میگاواٹ سالانہ بجلی گھر بنانے کا منصوبہ پلاننگ کمیشن کو منظوری کے لیے بھجوا دیا ہے جس پر21 ارب روپے کی مجموعی لاگت آئے گی ?