5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے ، متحدہ
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں واقع ایوب گوٹھ میں کمسن بچی کواجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو کھلی درندگی قرار دیا ہے ? اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے واقعہ نے انتہائی شرمناک ہے?انہوں نے کہاکہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اس قسم کے وحشیانہ عمل کی اجازت نہیں دی جاسکتی? انہوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی سے دلی ہمدردی کااظہار بھی کیا ? شعبہ خواتین کی انچارج و اراکین نے وزیر اعلی? سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ سہراب گوٹھ میں نوجوان لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے سفاک عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور انہیں قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے?