5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
لاہور: اسپتال پر دہشت گردوں کا حملہ انسانیت کاکھلاقتل ہے ، ارکان قومی اسمبلی
جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے لاہور کے جناح اسپتال میں مسلح دہشت گردوں کے حملہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کوکھلی دہشت گردی قراردیتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ صوبہ پنجاب کودہشت گردوں سے پاک کرنے کیلئے ٹھوس بنیادوں پرسخت اقدمات کیے جائیں ?اپنے مشترکہ بیان میں حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ صوبہ پنجاب خصوصاًلاہورمیں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات ملک بھرکے عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے اوردہشت گردی مسلسل واقعات سے دنیابھرمیں پاکستان کاامیج خراب ہوتاجارہاہے?انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کا جناح اسپتال میں حملہ انسانیت کا کھلا قتل ہے اور بے حسی کی بد ترین مثال ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ?انہوں نے دہشت گردی کے واقعہ میں ہلاک ہونے والے افرادکے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی اظہار کیا اور زخمیوں کی جلدو مکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ? ارکان قومی اسمبلی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور وزیر اعلی? پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ جناح اسپتال میں دہشت گردوں کے حملہ کا سختی سے نوٹس لیاجائے اورعوام کے تحفظ کیلئے عملی اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں ?