5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی ایئر پورٹ: مسافر کے سوٹ کیس سے4 کلو منشیات برآمد
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں جناح ٹرمینل ائیر پورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کر کے بارسلونا جانیوالے مسافر کے سوٹ کیسز میں سے4 کلو گرام منشیات برآمد کر لی ?ترجمان کسٹمز کے مطابق پاکستانی شہری محمد طاہر نواز ولد حق نواز کراچی سے اتحاد ائیرلائنز کی فلائٹ نمبر ای ایکس 222کے ذریعے بارسلونہ کیلئے سفر کرنے جارہا تھا،شک کے باعث کسٹمز حکام نے اسکی سامان کی تلاشی لی،تلاشی لینے پر ملزم کے دونوں سوٹ کیسز کے اندوری حصوں میں محارت سے چھپائی گئی 4کلوگرام ہیروئن برآمد کر لی گئی،ملزم طاہر نواز کا منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ ردج کرلیا گیا ہے تاہم ملزم سے مزید تفتیش ابھی جاری ہے?