تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

پاک بحریہ کے ایوی ایشن فلیٹ میں دو پی تھری سی ائیر کرافٹ شامل

جنگ نیوز -
کراچی …پاک بحریہ نے اپنے ایوی ایشن فلیٹ میں دو پی تھری سی ائیر کرافٹ شامل کر لیے ہیں?چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نعمان بشیر کا کہنا ہے کہ ان جہازوں کی شمولیت سے نیول ائیر آرم مزید مستحکم ہو گا?نیول آئی ایس پی آر کے مطابق جہازوں کی ایوی ایشن فلیٹ میں شمولیت کے سلسلے میں تقریب نیول ایوی ایشن بیس کراچی میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نعمان بشیر تھے جبکہ پاکستان میں آفس آف دی ڈیفنس ریپریزینٹیٹو کے ڈپٹی چیف بریگیڈئیر جنرل نگاٹا اور امریکی قونصل جنرل اسٹیفن فیکن بھی اس موقع پر موجود تھے? تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نعمان بشیر نے کہا کہ ان جہازوں کی شمولیت دفاعی استحکام کی جانب ایک اور اہم پیش رفت ہے? ایڈمرل نعمان بشیر نے نیول ایوی ایشن کے افسروں اور جوانوں کو ان جہازوں کی اپ گریڈیشن پر مبارکباد دی اور زور دیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں اسی تندہی فرض شناسی سے ادا کرتے رہیں? تقریب کے آغاز پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل تنویر فیض نے خطبہ استقبالیہ دیا?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.