تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

گوجرانوالہ:رشتے کے تنازع پر ماں بیٹی اور پڑوسن قتل

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ…گوجرانوالہ میں مسلح افراد نے رشتے کے تنازع پر فائرنگ کر کے ماں بیٹی اور پڑوسن کو قتل کردیا?پولیس کے مطابق تھانہ فیروز والا کے نواحی گاؤں دھیروالی میں برکت بی بی گھر کے صحن میں سورہی تھی ? اس دوران ملزمان دیوار پھلانگ کر اندر داخل ہوئے اور فائرنگ کرکے برکت بی بی اس کی بیٹی گڑیا اور پڑوسن صفیہ کو قتل کردیا ? پولیس کے مطابق واقعے کی وجہ رشتے کا تنازع ہے ? تھانہ فیروز والا میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں? پولیس کے مطابق مقتولہ برکت بی بی کا ایک بیٹا کانسٹیبل اور دوسرا اے ایس آئی ہے?

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.