5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
اسرائیل مخالف ریلی پر تشدد قابل مذمت ہے،فلسطین فاؤنڈیشن
جنگ نیوز -
کراچی…آئی ایس او کی اسرائیل مخالف ریلی پر پولیس کا تشدد قابل مذمت ہے.پر امن ریلی کو تشدد کا نشانہ بنانا حکومت کی امریکی غلامی کا منہ بنولتا ثبوت ہے گرفتار نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے ،آئی ایس او کی احتجاجی ریلی میں پولیس نے خواتین پر تشدد کر کے اسرائیلی فوج کی یاد ایک مرتبہ پھر تازہ کر دی امریکی قونصلیٹ پر دھرنا دینے والی عظیم ماؤں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں?ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان مولانا حسن ظفر نقوی،جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی رہنما صابر کربلائی نے مشترکہ مذمتی بیان میں کیا?ان رہنماؤں نے کہا کہ فلسطین کی حمایت میں نکالی جانے والی آئی ایس اوکی پر امن ریلی کو تشدد کا نشانہ بنانا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ حکومت پاکستان امریکی کاسہ لیسی میں مصروف عمل ہے?انھوں نے مزید کہا کہ ایک طرف دنیا بھر کے لوگ عالمی دہشت گرد امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جبکہ دوسری جانب امریکی کاسہ لیسی میں مصروف عمل نام نہاد مسلم حکمران ڈالرز کے عوض اپنے ہی ہم وطنوں تشدد کررہے ہیں?انھوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتار نوجوانوں کو فی الفور رہا کیا جائے ورنہ پاکستان کے عوام بے گناہوں کی گرفتاریوں کے خلاف حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہوں گے?دریں اثناء شرکائے ریلی کو کامیابی کے ساتھ امریکن قونصلیٹ پر پہنچ کر دھرنا دینے اور پر امن احتجاج کرنے پر رہنماؤں نے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان تمام عظیم ماؤں اور بہنوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے بہادری کی عظیم مثال قائم کی اور امریکن قونصلیٹ کا گھراؤ کیا?