5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
پی این ایس سی کا 5جہازوں کی خریداری کیلئے 13 کروڑ ڈالر قرض کا معاہدہ
جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے پانچ جہازوں کی خریداری کیلیے بینک کنسورشیم سے13کروڑ ڈالر قرض کا ابتدائی معاہدہ کر لیا?یہ بات چیئرمین پی این ایس سی راشد صدیقی نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہی، انہوں نے بتایا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کنسورشیم کا سربراہ ہے اور اس سے قرض کی شرائط پر دستخط کر دیے گئے ہیں?انہوں نے بتایا کہ اسٹینڈرڈ چارٹرڈ ، الائیڈ ،فیصل اور عسکری بینک پر مشتمل کنسورشیم دیگر امور کا جائزہ لے کر حتمی معاہدے پر دست خط کریں گے? انہوں نے بتایا کہ یہ قرض لائبور پلس3.75 فی صد پر لیا جا رہا ہے اور پی این ایس سی نے خریداری کیلیے چار جہازوں کو شارٹ لسٹ کر لیا ہے? چیئرمین پی این ایس سی کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدے سے پہلے ایک جہاز کے لیے رقم دینے کے لیے اسٹینڈرز چارٹرڈ نے رضامندی ظاہر کر دی ہے?