تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

اسرائیل نے 3پاکستانیوں کواردنی حکام کے حوالے کردیا ،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسرائیلی حکام نے 3پاکستانیوں کو رہا کردیا ہے،اس بات کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں کیا ?رحمان ملک نے اس حوالے سے کہا کہ تینوں پاکستانیوں کو گزشتہ روزغزہ کی پٹی کے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والے بحری جہاز فلا ٹیلیا سے اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لیا تھا ?حکومت کی کوشش کے بعد یہ تینوں پاکستانی جن میں طلعت حسین،ندیم اور رضا آغا شامل ہیں کو اسرائیلی حکام نے اردنی حکام کے حوالے کردیا ہے?اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے یہ تینوں افراد کل پاکستان کے لئے روانہ ہوں گے ?


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.