تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43

بارشوں اور طوفان سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی تیارکی جائے،رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -
کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اورحق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کاایک مشترکہ ہنگامی اجلاس منگل کی شب خورشیدبیگم میموریل ہال عزیزآبادمیں ہوا جس میں سندھ میں ہونے والی متوقع شدید بارشوں ، آئندہ چو بیس سے چھتیس گھنٹوں کے دوران بحیرہ عرب میں کراچی کے ساحل کی جانب اٹھنے والے سمندری طوفان سے ساحل اورملحق آبادیوں کولاحق خطرات کاجائزہ لیاگیااوران پرگہری تشویش کااظہارکیاگیا?اجلاس کے شرکاء نے وفاقی وصوبائی اورمقامی بلدیاتی حکومتوں اوران کے نمائندوں سے مطالبہ کیا کہ وہ سندھ میں طوفانی بارشوں اوربحیرہ عرب میں اٹھنے ولے طوفان سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پرحکمت عملی تیارکریں اورعوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ مشینری استعمال کریں?اجلاس میں ممکنہ طوفانوں سے نمٹنے کیلئے قائم ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی کو فعال بنانے پرزوردیاگیااوراس سلسلے میں ایم کیو ایم کے حق پرست عوامی نمائندے ہرسطح پرممکنہ حالات سے نمٹنے کیلئے بھرپورتعاون جاری رکھنے کی ہدایت دی گئیں?




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.