5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
غزہ کی حمایت جاری رہے گی، اسرائیل صبر کا امتحان نہ لے، ترک صدر
جنگ نیوز -
انقرہ …ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ غزہ جانیوالے امدادی قافلے پر اسرائیلی حملے کے خلاف صرف مذمتی قرار دادیں کافی نہیں ہیں ? اقوام متحدہ کو فوری مداخلت کرنی ہوگی?عرب ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات ترک پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں کہی?ترک وزیر اعظم نے کہا کہ قافلے کی نقل و حرکت قانونی تھی اور اس پر حملہ اقوام متحدہ کے فلسفے کو نشانہ بنانا ہے ? اسرائیل کی جانب سے قتل عام درحقیقت عالمی امن پر کاری ضرب اور انسانی تاریخ پر ایک بدنما داغ ہے?اُن کا کہنا ہے کہ ترکی فلسطین کو نظر انداز نہیں کرے گا اورغزہ کی حمایت جاری رکھے گا ? اسرائیل ترکی کے صبر کا امتحان نہ لے، دوستی کی طرح، ترکی کی دشمنی بھی بھرپورہوتی ہے ?ترک وزیر اعظم نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل فوری طور پر غزہ کا محاصرہ ختم اور تمام قیدیوں کو رہا کرنے کے ساتھ زخمیوں اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں واپس کرے?