5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
عالمی احتجاج مسترد، اسرائیلی جارحیت جاری،5 فلسطینی شہید
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس…غزہ میں امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں پر اسرائیلی حملے کے بعد دنیا بھر میں احتجاج اور مذمت کا سلسلہ جاری ہے?تاہم اسرئیل نے عالمی رد عمل کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے آج پانچ فلسطینیوں کو بھی شہید کردیا? سلامتی کونسل کے بعد یورپی یونین نے بھی حملے کو بلاجواز قرار دیتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ? مصر نے غزہ سے ملنے والے رفاح سرحد کھول دی ہے? اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اسرائیلی حملے کی فوری ، غیر جانب دارانہ اور شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا گیا?سلامتی کونسل نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ گرفتار افراد کو فوراً رہا کیا جائے اور ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کو لے جانے کیلئے متعلقہ ملکوں کے قونصلرز کو مکمل رسائی کی اجازت دی جائے? یورپی یونین کے صدر ہرمن وان روم پوئے نے روس کے دورے میں کہا کہ اسرائیلی حملے کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جاسکتا?انہوں نے غزہ کی ناکہ بندی کی پالیسی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حملے کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کرائی جائیں?روسی صدر نے بھی اس موقع پر کہا کہ اسرائیلی حملہ اور انسانی جانوں کا ضیاع یکسر بلاجواز اور غیر منصفانہ ہے? سنگا پور میں خلیج تعاون کونسل اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں بھی اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی? وزرائے خارجہ نے مطالبہ کیا کہ غزہ کی ناکا بندی فوری ختم کی جائے اور گرفتار افراد کو رہا کیا جائے?اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس بھی آج ہورہا ہے جس کی درخواست عرب لیگ اور او آئی سی نے کی ہے?آزادی بیڑہ غزہ بھیجنے کا انتظام کرنے والی تنظیم گریٹ برلن آف فری غزہ موومنٹ نے اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند روز میں امدادی سامان اور رضا کاروں کو لے کر مزید دو کشتیاں غزہ بھیجی جائیں گی? تاہم اسرائیل کے نائب وزیر دفاع نے دھمکی دی ہے کہ مستقبل میں بھی ایسی کسی کوشش کو روکا جائیگا? ادھر مصر کے صدر حسنی مبارک نے غزہ سے ملنے والی رفاح سرحد کھولنے کا حکم دے دیا ہے تاکہ غزہ کے شہریوں کو دوائیں اور دیگر امداد پہنچائی جاسکے ? اسرائیلی پبلک ریڈیو کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران گرفتار کئے گئے480افراد اشدود کی جیل میں قید ہیں جن سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے?48افراد بن گوریان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر رکھے گئے ہیں جنہیں ان کے ملکوں کو واپس بھیجا جارہا ہے ?اس کے علاوہ45کارکن مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں زیادہ تعداد ترکوں کی ہے ?ادھر غزہ کے قصبے خان یونس کے قریب اسرائیلی فوج نے حملہ کرکے دو فلسطینیوں کو شہید کردیا، جبکہ تین افراد کو غزہ میں شہید کیا گیا?فوجی ترجمان کا دعوی? ہے کہ فلسطینیوں نے سرحد پار کی تھی اور جھڑپ میں مارے گئے ? تاہم عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی ہیلی کاپٹر نے میزائل غزہ کی حدود کے اندر فائر کئے تھے ? اسرائیلی جارحیت پر دنیا بھر میں کڑی تنقید اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے?پاکستان اور ملائیشیا سمیت مختلف ملکوں میں احتجاجی مظاہرے کئے گئے ? کوالا لمپور میں ہونے والے مظاہرے میں ایک شخص نے جذبات میں آکر خود کو زخمی کرلیا ? یمن کے دارالحکومت صنعا میں بھی ہزاروں افراد نے مظاہرہ کیا اور ترکی اور فلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے ? مظاہرین نے اقوام متحدہ اور امریکا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں?