5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:43
کراچی:فائرنگ سے خاتون سمیت3 افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
کراچی .. . . . . . .کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے?پولیس کے مطابق نامعلوم افرادنے قصبہ کالونی کے ایک گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون اور ایک شخص جاں بحق ہو گیا ?ان دونوں کاتعلق علاقہ غیرسے بتایاجاتاہے ?پولیس نے واقعے کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قراردیاہے ?ناظم آباد میں انکوائری آفس کے قریب نامعلوم افراد نے اسٹاپ پر کھڑے نوجوان پر فائرنگ کی جس سے 25 سالہ نوجوان سید آصف زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ?مقتول کی میت اس کے گھرانچولی سوسائٹی پہنچنے پر علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ?مشتعل افرادنے ہوائی فائرنگ کرکے دکانیں اور کاروبار بند کرادیا ?